انتخابات شفاف، پرامن اور بروقت ہوں گے، نگراں وزیر اطلاعات کا دعویٰ

نگراں وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات شفاف، پُرامن اور بروقت ہوں گے، سیاسی جماعتیں الیکشن مہم پر توجہ دیں۔
نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن بروقت اور پرامن ہوں گے، اس سے شفاف انتخابات عوام کو کبھی نظر نہیں آئیں گے، یقین دلاتا ہوں الیکشن بالکل وقت پر 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔
آرمی چیف نے انتخابات کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، وزیر اطلاعات کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگردی کیخلاف نبرد آزما ہے، سياسی جماعتيں اليکشن مہم پر توجہ ديں، اميد ہے تمام سياسی جماعتيں جوش سے مہم شروع کريں گی، سیاسی جماعتوں کی مہم سے ہی اليکشن کا ماحول بنتا ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کے بنیادی حقوق کی بات کریں، تعلیم سے عدم برداشت کے رویوں کو ختم کیا جاسکتا ہے، اعلیٰ تعلیم کا نظام وفاق کے پاس ہی ہوگا، ہم کسی کیخلاف الزامات نہيں لگائيں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے واضح کیا کہ آئين ميں ترميم کی گئی، فاٹا کے صوبائی اليکشن ايک سال میں ہوں، فاٹا کے انضمام کے ساتھ ہی اليکشن کرانا ممکن نہيں تھا، قبائلی علاقوں اليکشن ایک سال کے اندر کرانے کا انتظام ہونا چاہئے۔