الیکشن کمیشن کاانتخابات کےلیے میڈیا کوضابطہ اخلاق جاری

Jun 27, 2018

اليکشن کميشن نے ميڈيا کيلئے ضابطہ اخلاق جاري کردياہے۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ میڈیاانتخابات کےدوران پروفیشنلزاسٹینڈرڈکوملحوظ خاطررکھے۔افواہوں اور قیاس آرائيوں پرمبنی رپورٹنگ نہيں ہوگي۔

اليکشن کمیشن کي طرف سےجاري ضابطہ اخلاق ميں کہا گياکہ میڈیا عام انتخابات کے دوران عوام کو درست آگاہی فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ ضابطہ اخلاق ميں پابند کياگياکہ سیاسی جماعتوں،امیدواروں، انتخابی مہم اورووٹنگ پراسیس سے متعلق آگاہی فراہم کي جائے۔ ٹاک شوز،نیوزياانٹرویوزمیں کسی امیدواريا جماعت سے متعصبانہ رویہ اختیارنہ کرنے سے اجتناب کرنا ہوگا۔ ضابطہ اخلاق ميں ہدايت کي گئي میڈیااليکشن کوریج میں پروفیشنلزاسٹینڈرڈکو ملحوظ رکھ کرافواہوں اور قیاس آرائيوں کي حوصلہ شکني کرے گا۔

اليکشن کميشن نےکہاہےکہ میڈیا کےخلاف پرتشدد کاروائیوں اورڈرانے دھمکانے پر اتھارٹیزمکمل تحقیقات کی پابند ہيں جبکہ امیدواراور سیاسی جماعتیں رائے کے اظہار کے حق کا احترام کريں گے۔

Election 2018

Tabool ads will show in this div