بنوں، عمران خان این اے 35 پر انتخابات لڑنے کےلیے اہل قرار

پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ میں اپلیٹ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض سے متعلق کیس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں حلقہ این اے 35 پر انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

بنوں سے سما کے نمائندہ خان ضمیر کے مطابق عام انتخابات کے لیے جمع کیے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عبدالشکور نے کی۔ عمران خان کی طرف سے کیس کی پیروی یونس خان وزیر ایڈووکیٹ اور ملک سلمان غزنوی ایڈووکیٹ نے کی۔ جبکہ ان کے مد مقابل جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ وزیر کی طرف سے عبدالرشید محسود ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

دونوں طرف سے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپلیٹ ٹربیونل نے انعام اللہ کی درخواست مسترد کرکے عمران خان کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف ان کے مد مقابل انعام اللہ خان نے درخواست دائر کی تھی کہ عمران خان کی ایک بیٹی کا نام ٹیریان ہے جس کو انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔ اس لیے ان کو آئین کے دفعہ 62،63 کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دیا جائے۔

PTI

ELECTION

IMRAN KHAN

IK

Peshawar High Court

seeta white

Tabool ads will show in this div