کرپشن کیخلاف پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی نیب کے ساتھ
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان ہاکی فیڈریشن اور نیب نے کرپشن کے خلاف مل کر کام کرنے کا عزم کر لیا۔
قومی ہاکی ٹیم نے نیب کے سلوگن ’’کرپشن کو نہیں کہو، کے ساتھ تصویر بنوائی، اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی نیب کے ساتھ کام کرنے کا عہد کرچکے ہیں۔ سماء