اپیلٹ ٹربیونلز،فوادچوہدری،خاقان عباسی سمیت کئی امیدواروں کےکاغذات مسترد

اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما فواہد چوہدری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے، جب کہ تحریک لبیک کے مولانا اشرف آصف جلالی الیکشن کے لیے نااہل قرار دیدیئے گئے۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 243 کراچی سے بھی عمران خان کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرارد ے دیا، ان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں اپیلوں پر بدھ کو فیصلے کرنے کا آخری روز ہے۔ بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں ایپلیٹ کورٹ نے این اے ستاون مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔ اپیلٹ کورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی ٹیمپرنگ کی وجہ سے مسترد کیے گئے۔

عمران خان کے خلاف محمد جاوید خالد نے درخواست دائر کی تھی جس میں اپیل کنندہ کا کہنا تھا کہ حلف نامے میں عمران خان کے دستخط نہیں۔ درخواست گزار نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ الیکشن ٹریبونل نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں۔

 

دوسری جانب این اے 67 سے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے کاغذات بھی مسترد کردیئے گئے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل نے پی پی 117 فیصل آباد سے عمران شیر علی کو انتخاب میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری نفیس کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ ریٹرنگ افسر نے عمران شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

 

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران شیر علی نے اثاثے چھپائے، انہوں نے مختلف بینکوں سے قرض لیا لیکن واپس نہیں کیا، عدالت سے استدعا ہے عمران شیر علی بینک ڈیفالٹر ہے، انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

 

ادھر حافظ آباد سے سائرہ افضل تاڑر کے خلاف اپیل مسترد، این اے 75 ڈسکہ سے اعجاز چیمہ کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ این اے 81 گوجرانوالہ سے مولانا اشرف آصف جلالی کی چھٹی ہوگئی۔ ایپلٹ کورٹ نے آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ اشرف آصف کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اشرف جلالی نے کاغذات نامزدگی میں ٹیکس ریٹرن کا ذکر نہیں کیا۔

 

این اے 113 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پیپلزپارٹی کے حیدرعلی کھرل الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیئے گئے۔ اپیل کنندہ کے مطابق حیدرعلی کھرل اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے 30 لاکھ کے نادہندہ ہیں۔ اپیلٹ کورٹ میں کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل منظور پی پی 95 چینوٹ سے مولانا رحمت اللہ الیکشن کو الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا۔

ادھر الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور امیدوار شوکت یوسفزئی کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی،رہنماتحریک انصاف شوکت یوسفزئی پی کے 23 شانگلہ سےامیدوارہیں۔ رہنماپی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کاغذات نامزدگی میں این ٹی این درج نہیں کیاتھا جس پر شانگلا کے آر او نے شوکت یوسفزئی کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن ٹریبونل کو بھیجا تھا۔

ECP

khaqan Abbasi

Appellate court

Tabool ads will show in this div