میچز بھی جیتے رہیں گے، پہلے سیلفی تو بنا لیں،پاکستانی کرکٹرز

اسٹاف رپورٹ


لاہور   :   پاکستانی کرکٹرز میچز کے دوران اچھی پرفارمنس دیکھائیں یا نہیں مگر کیمرے کے سامنے تصاویر بنوانے میں ان کا کوئی ثانی نہیں، کرکٹرز کا انداز ایسا کہ جیسے کہہ رہے ہوں کہ ميچ بھي جيت ليں گے، پہلے سيلفي کے مقابلے تو جيت ليں۔ ستاروں کي ٹيم ورلڈ کپ تياريوں کے پہلے مرحلے ميں تو ناکام ہوگئی، تاہم سيلفيز بنانے ميں سب سے آگے ہیں۔،

وکٹیں گریں نہ کریں، رنز بنیں نہ بنیں قومی کرکٹرز سیفلیز دھڑا دھڑ بناتےہیں، کوئی موقع ہاتھ سے نہ جائے، ٹیم بس ہو یا پھر ایئرپورٹ، یا ہوٹل کا روم ہر جگہ موبائل نکالتے ہیں ،،، اور سیلفیز شروع۔ سپر اسٹار کرکٹر ہو یا نیا نیا اسٹار کرکٹر سب ہی سیلفی بخار میں مبتلا ہیں۔

حفیظ نے نیوزی لینڈ سے پرستاروں کیلئے اپنی اور آفریدی کی سیلفی شیئر کی، ساتھ پیغام بھی تھا کہ بھلا کوئی انہیں بتائے پرستاروں کو سیلفی کے بجائے ان کی میچ وننگ پرفارمنس چاہیے۔ سماء

youtube

khwaja asif

Tabool ads will show in this div