شوال، سرحد پار سے آرمی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
بنوں سے سما کے نمائندہ خان ضمیر کے مطابق تحصیل شوال کے علاقہ گربز چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سپاہی احتشام شہید ہوگئے جبکہ دہشت گرد حملے کے بعد رات کی تاریکی میں افغانستان کی طرف بھاگ گئے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے سرحدپار سے اس قسم کا تیسرا حملہ ہے جس میں ایک ایف سی اہلکار اور دو فوجی سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔