جنید خان کی جگہ راحت علی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل، بلاول کی واپسی

اسٹاف رپورٹ

لاہور : جنيد خان کی جگہ راحت علی کو پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ ميں شامل کرليا گيا، کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز میں خراب پرفارمنس کے باعث بلاول بھٹی کو واپسی کا ٹکٹ تھمادیا گیا۔

پاکستان کرکٹ میں میوزیکل چیئر جاری ہے، تجربات کا عمل بھی زوروں پر ہے، خوب تحقیق اور جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ ہوا کہ جنید خان کی جگہ راحت علی ورلڈ کپ مہم میں پاکستانی دستے کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ کا باوا آدم نرالا کہ صرف ایک ون ڈے میچ کھیلنے والے راحت پر نگاہ انتخاب جاٹھہری، ورلڈ کپ کے ممکنہ 30 رکنی اسکواڈ میں بھی وہ جگہ نہ بناسکے تھے، ذرائع کے مطابق ان کی شمولیت کپتان مصباح کے پر زور مطالبے پر ہوئی۔

دورہ نیوزی لینڈ پر بلاول بھٹی کو دونوں ون ڈے میچز کھلائے گئے لیکن وہ اپنے آپ کو نہ منواسکے، کیویز کیخلاف ایک روزہ سیریز کیلئے بلاول کو جنيد خان کی جگہ شامل کيا گيا تھا جو ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ سماء

خان

battle

investment

trail

Tabool ads will show in this div