واٹر کمیشن کا نجی کمپنیوں کو 6 ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرنیکا حکم
سندھ فراہمی و نکاسی آب کمیشن نے کمپنیز میں 6 ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کرنے کاحکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں واٹر کمیشن کیس کی سماعت کے دوران نجی کمپنیز کے نمائندگان کمیشن کے روبرو پیش ہوئے، کمیشن سربراہ نے فارماسیوٹیکل کمپنی کے نمائندوں سے استفسار کیا کہ کب تک ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کرینگے۔
مہلت مانگنے پر کمیشن نے 6 ماہ میں کمپنیز کو ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرنے کا حکم دے دیا۔
واٹر کمیشن نے واسا، ڈپٹی کمشنر، میونسپل کمشنر حیدر آباد، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کو جمعہ کو طلب کرلیا، واٹر کمیشن کی مزيد کارروائی 28 جون تک ملتوی کردی گئی۔