زعیم قادری کا نئی انتخابی جماعت بنانے کا اعلان

مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماء زعیم قادری نے انتخابات کے بعد نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں مسلم لیگ نظریاتی کے نام سے الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹرڈ کراؤں گا۔ دیگر ناراض رہنماؤں چوہدری نثار علی خان اور  چوہدری عبدالغفور سے بھی رابطہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوگیا، زعیم قادری نے چوہدری نثار علی خان اور چوہدری عبدالغفور سے رابطہ کرنے کی تصدیق کردی، کہتے ہیں کہ سابق وزیر داخلہ کو مشترکہ دوست کے ذریعے پیغام پہنچایا ہے۔

زعیم قادری نے 21 جون کو لاہور میں پریس کانفرنس کرکے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کیخلاف الیکشن جیت کر دکھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ نيب نے ميری اہليہ اور کزن سے صاف پانی کمپنی کا پوچھا، تحريری جواب ميں بتاديا دونوں کا کرپشن سے کوئی تعلق نہيں، اليکشن کے بعد مسلم ليگ نظرياتی رجسٹرڈ کراؤں گا، سيالکوٹ کے بہت سے پرانے ليگی دوستوں نے شموليت کا کہا ہے، ذوالفقار کھوسہ نے سعد رفيق کے ساتھ رہنے کی سزا دی۔

Zaeem Qadri

Election 2018

#GE2018

Tabool ads will show in this div