قرضوں کا پہاڑ، ن لیگ نے آخری مہینوں میں دس ارب ڈالر کا قرض لیا
[caption id="attachment_1172797" align="alignnone" width="640"]
Source: Reuters[/caption]

نون لیگی حکومت جاتے جاتے ملک کی آنے والی حکومت کے لیے قرضوں کا پہاڑ چھوڑ گئی۔ گیارہ ماہ میں نو ارب اٹھانوے کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا گیا ۔
بیرونی قرضوں کے پہاڑ کے ساتھ نون لیگی حکومت کا آخری سال بھی ملکی معیشت پر بھاری پڑگیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے آخری گیارہ مہینوں میں نو ارب اٹھانوے کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض لیا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق، کمرشل بینکوں سے تین ارب اننچاس کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، آخری سال ڈھائی ارب ڈالر مالیت کے بانڈ جاری کیے گئے۔