شہباز شریف کا سندھ کو پنجاب سے بہتر بنانے کا دعویٰ

Jun 26, 2018

شہباز شریف نے کراچی کو لاہور اور سندھ کو پنجاب سے بہتر بنانے کا دعویٰ کردیا۔ کہتے ہیں ہماری اور دیگر صوبوں کی حکومتوں کا موازنہ کریں، صاف پانی کمپنی میں کرپشن میں نے ہی پکڑی، جو کچھ نيب بتارہا ہے وہ ہم نے ہی تحقيق کی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کراچی والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہا پان کھانے والوں کو کرانچی نہیں کراچی بنا کر دوں گا، گرين لائن کيلئے نواز شريف نے 19 ارب روپے ديے، تاحال یہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، شہر کو پبلک ٹرانسپورٹ دینے کا وقت آگیا، انشاء اللہ گھر گھر صاف پانی لاؤں گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی کو لاہور اور سندھ کو پنجاب سے بہتر بنائیں گے، موقع ملا تو قوم کی مزید خدمت کريں گے، ہماری اور دوسری حکومتوں کا موازنہ کريں، پانچ سال کا حساب ہم سے صرف پنجاب کا لیں، سندھ کا حساب پیپلزپارٹی سے لیا جائے۔

شہباز شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قرآن کريم ميں جنات کا ذکر ہے، مجھے خلائی مخلوق کا نہيں معلوم، کراچی آگيا ہوں، يہاں گھر بھی بناؤں گا، جاؤں گا نہیں، سی پیک منصوبے کے تحت کوئلے سے بجلی پیدا کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ صاف پانی کمپنی میں کرپشن میں نے ہی پکڑی، منصوبے پر 70 ارب روپے بچائے، جو کچھ نيب بتا رہا ہے وہ ہم نے ہی تحقيق کی ہے، پیر پگارا بلائیں تو ان کے گھر کھانا بھی کھائیں گے۔

 

PUNJAB

Election 2018

#GE2018

Tabool ads will show in this div