کراچی میں بلدیہ عظمی نے مالی سال 19-2018 کا بجٹ پیش کردیا

Jun 26, 2018

ميئر کراچي نے بلدیہ عظمیٰ کي سٹي کونسل کے اجلاس میں مالی سال دوہزار اٹھارہ انيس کا بجٹ پيش کيا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کيا ايوان نامنظور نامنظور کے نعروں سے گونجتا رہا۔ کراچي میں کے ايم سي کا مالی سال 2018-19 کا27ارب 17 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ اکثریت منظور کرلیا گیا ، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارا مقدمہ عدلیہ اور وفاقی حکومت تک پہنچایا،ہم نے شہر کا مقدمہ عوام اور میڈیا کے زریعے وفاقی حکومت کے آگے رکھا۔

وسیم اختر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہماری بات سُنی، سندھ حکومت نے کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے ہماری مدد نہیں کی، سندھ حکومت نے اندرون سندھ بھی کوئی کام نہیں کیا، پیپلز پارٹی عوام کو جانور سمجھتی ہے، اگر سندھ حکومت کام کرتی تو عوام کے حالات بدل جاتے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہمارے شہر کی اسکیمیں شروع کروادیں ہمیں پیسے نہیں چاہئے، ہمیں ٹھیکے نہیں دینے بس ہمیں کام کرنے دیا جائے، جسے ٹھیکے دینے کا شوق ہے وہ ٹھیکے دے بس کراچی میں ترقی کا کام جاری رہے، سندھ حکومت نے کراچی کی سڑکیں کھود کر عوام کو اور مشکل میں ڈال دیا۔

اہم شاہراہوں پر لائٹنگ، فائر اسٹیشن کی تعمیر کیلئے دس دس کروڑ رکھے گئے ہیں ، اورنگی میں پانی کا تو پتہ نہیں مگر کاٹیج اسٹریل ایریا کیلئے بھی دس کروڑ رکھے گئے ہیں ، پیڈسٹرین برج اور انڈرپاس کی مرمت کیلئے 10 کروڑکی مختص کئے گئے ہیں ۔

بلدیہ عظمی کی بجٹ تقریر میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، اپوزيشن کے جنید مکاتی نےبجٹ دستاویزات پھاڑدیں جبکہ نامنظورنامنظورکے نعرے کے بعد ایوان مچھلی بازاربن گیا۔

MAYOR KARACHI

Tabool ads will show in this div