پی سی بی ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے میں ناکام

لاہور: فٹنس بہتر بنانے کی دعویدار پی سی بی، ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو فٹ نہ رکھ سکی۔ جنید، حفیظ کے بعد سہیل خان بھی ان فٹ ہوگئے۔ محمد عرفان کی بارے میں بھی خبریں کچھ اچھی نہیں ہیں۔


فٹنس مسائل میگا ایونٹ میں پاکستان کا بڑا مسئلہ بن گئے،ہر روز ہی بری خبریں آنے لگیں۔ وارم اپ میچ میں ورلڈ کپ کی سرپرائز انٹری کو انجری ہوگئی، سہیل خان کو موجھ آگئی، بالنگ کے دوران سہیل خان لڑکھڑائے اور پویلین میں جابیٹھے، ڈاکٹروں نے دو دن آرام  کا مشورہ دے دیا۔


سہیل خان بھی باہر ہوئے تو پاکستان کو میگا ایونٹ سے پہلے تیسرا بڑا جھٹکا لگے گا۔ لاہور کے کیمپ میں فاسٹ بالر جنید خان بھی ان فٹ ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں محمد حفیظ کو ہیمسٹرنگ ہوگئی۔ فٹنس مسائل سے گھرے پاکستانی کیمپ سے مزید بری خبروں کا خدشہ ہے۔


محمد عرفان کی فٹنس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ عرفان مکمل رفتار سے بالنگ نہیں کرارہے، وہاب ریاض کی فٹنس رپورٹ بھی کچھ خاص اچھی نہیں۔ سماء

mirza

Tabool ads will show in this div