کرکٹر محمد عامر کا شاہ فیصل کرکٹ کلب سے معاہدہ

ویب ایڈیٹر:


لاہور   :   اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پابندی کا شکار محمد عامر کا کہنا ہے کہ ہر روز پریکٹس کر رہاہوں، کارکردگی دکھانا میرا کام ہے، سلیکٹ کرنا بورڈ کا۔

اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں پابندی کا شکار محمد عامر نے لاہور کے شاہ فیصل کرکٹ کلب سے معاہدہ کرلیا، اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ ہر روز پریکٹس کر رہا ہوں، کارکردگی دکھانا میرا کام ہے، سلیکٹ کرنا بورڈ کا۔

محمدعامر نے کہا کہ فٹنس پر بھرپور محنت کر رہا ہوں، تمنا ہے ورلڈ کپ میچ میں پاکستان بھارت کو شکست دے، روایتی حریفوں کے میچ میں جسمانی اور ذہنی دباؤ رہتا ہے، بھارتی ٹیم زیادہ دباؤ کا شکار ہے،جس سے پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے، جس ٹیم نے دباؤ پر قابو پا لیا، وہ ٹیم کامیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ کیساتھ ساتھ فیلڈنگ اور بیٹنگ پر بھی توجہ دے رہا ہوں، میری توجہ ابھی صرف ڈومیسٹک کرکٹ پر ہے۔کلب کرکٹ سب سے زیادہ مشکل ہوتی ہے۔ سماء

کا

سے

glasses

pune

misbah ul haq

Tabool ads will show in this div