تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رند الیکشن کی دوڑ سے باہر

ایپلٹ ٹریبیونل نے الیکشن لڑنے کی اپیل مسترد کردی،یار محمد رند کی تعلیمی اسناد میں تضاد اور قتل کے مقدمات چل رہےہیں۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رند 2018 کےالیکشن کی دوڑ سے باہر ہو گئے ،ایپلٹ ٹریبیونل میں دائر ہونے والی اپیلوں کی سماعت میں ایپلٹ ٹریبیونل نے یار محمد رند کی اپیل مسترد کردی جس کے بعد وہ الیکشن2018 کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ،پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رند پر ان کے مخالف امیدوار نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ان کےتعلیمی اسناد میں تضاداور قتل کےمقدمات کی وجہ سے اعتراضات اٹھائے تھے جس پر جانچ پڑتال کے بعد رئٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات مسترد کر دئیے تھے
سرداریار محمد رند نے اس فیصلے کے خلاف ایپلٹ ٹریبیونل میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس پرآج فیصلہ سناتے ہوئے ایپلٹ ٹریبیونل نے رئٹرنگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سردار یار محمد رند کی اپیل مسترد کر دی ،سردار یار محمد رند کی جانب سے اس فیصلے کو اب بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔