مذاکراتی گاڑی آگےبڑھنےلگی،کلعدم طالبان کاوفودکومکمل تحفظ دینےکااعلان

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : امن مذاکرات کی گاڑی چل پڑی، حکومت کے بعد طالبان نے بھی باضابطہ طور پر 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کردیا، طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اُن کے زیراثر علاقوں میں مذاکراتی وفود کو مکمل تحفظ دیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت کل اہم اجلاس میں حکومتی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


امن کی فاختہ کو گرین سگنل مل گیا، ایک قدم حکومت نے بڑھایا تو طالبان نے مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کردیا۔


وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے لیکن اُن کا کہنا ہے کہ طالبان کی کمیٹی کے اختیار اور مینڈیٹ کی وضاحت ہونا ابھی باقی ہے، طالبان اپنی اعلان کردہ کمیٹی کے فیصلوں پر کس حد تک پابند ہوں گے،  ایک بار یہ سب واضح ہوجائے تاکہ معاملات کو آگے بڑھایا جاسکے۔


وزیر داخلہ نے یقین دہانی بھی کرائی کہ حکومت علمائے کرام کی رہنمائی میں معاملات کو آگے بڑھائے گی، طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل پروفیسر ابراہیم کہتے ہیں بہت سارے سوالوں کے جواب جلد مل جائیں گے۔


طالبان سمیت حکومت کے مذاکرات کار بھی پُرامید ہیں کہ بات چیت جلد ہوگی اور اعتماد سازی کیلئے اُن سے جو ہوسکے گا اُسے یقینی بنایا جائے گا، طالبان کو توقع ہے کہ حکومت ماضی کی غلطیوں کو نہیں دُہرائے گی۔


حکومتی کمیٹی کے ارکان وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں کل سرجوڑ کر بیٹھیں گے جس میں مذاکرات کی گاڑی کو آگے بڑھانے سمیت اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ سماء

questions

Benazir

Tabool ads will show in this div