کرکٹ ورلڈ کپ کا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں رنگا رنگ تقاریب سے افتتاح
اسٹاف رپورٹ
کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کا بگل بج گيا، کرائسٹ چرچ ميں ميگا ايونٹ کی افتتاحی تقريب ميں رنگوں کی بہار، موسيقی اور رقص نے سماں باندھا تو آتش بازی نے شائقين کی آنکھيں خيرہ کرديں۔
کرکٹ کے گراؤنڈ میں رقص کی محفل جمی، سر بکھرے، کرائسٹ چرچ میں ورلڈ کپ کی ابتدائی تقریب میں ہر رنگ ملا، شریک ملکوں کی زبانوں میں نغمے چھڑے تو شائقین جھوم اٹھے۔
تقریب میں رقص ہوا، بالی ووڈ کا تڑکا بھی لگا، سری لنکن بھی جم کر ناچے، نیوزی لینڈ کے روایتی رقص نے بھی سماں باندھا، ڈرم بجے تو روشنیاں بکھر گئیں، جلترنگ کی دھنوں نے ماحول رنگین کردیا۔
وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے میگا ایونٹ کے آغاز کا اعلان کیا، تو تقریب کے رنگ بھی بڑھ گئے، ہر بار نئی پرفارمنس نے پرانی کو بھلا دیا۔
کیویز گلوکاروں کی پرفارمنس بھی شاندار تھی، فوجی بینڈ کی دھنوں کو بھی شائقین نے پسند کیا، تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی ہوئی تو آسمان رنگوں سے بھر گیا، میلبرن کی تقریب میں بھی شائقین کو دیکھنے کیلئے بہت کچھ ملا، رقص موسیقی سمیت فل پیسہ وصول تقریب ہوئی۔ سماء