الیکشن جیت کرآبی قلت پرقابوپائیں گے،بھاشاڈیم کی تعمیرپہلی ترجیح ہوگی،شہبازشریف

Jun 26, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Shahabaz-Sharif-Ptv-26-06.mp4"][/video]

نون لیگ کےصدرشہبازشریف نےکہاہےکہ الیکشن جیت کرآبی قلت پرقابوپائیں گے،بھاشاڈیم کی تعمیرہماری پہلی ترجیح ہوگی۔

کراچی میں اقلیتی برادری کےساتھ ناشتےپرمیڈیاسے بات کرتےہوئےصدرنون  لیگ شہبازشریف نےکہاکہ آج پاکستان ترقی کی دوڑمیں شامل ہے۔ شہبازشریف کاکہناتھاکہ آئین اقلیتوں کےحقوق کاضامن ہے۔ ان کاکہناتھاکہ سندھ میں ہندوبرادری کی بڑی تعدادرہتی ہے،اقلیتوں کوپاکستان میں پوری آزادی ہے۔

شہبازشریف نےکہاکہ نون لیگ اقلیتوں کویکساں حیثیت دیتی ہے،پاکستان میں امن کیلئےلازوال قربانیاں دیں گئیں۔ نون لیگ کےصدرکاکہناتھاکہ ملک میں سب سےبڑاچیلنج پانی کاہے۔الیکشن جیت کرآبی قلت پرقابوپائیں گے۔ بھاشاڈیم کی تعمیرہماری پہلی ترجیح ہوگی۔

PML N

Tabool ads will show in this div