ناراض رہنماءشاہد پاشا نےجوباتیں کیں وہ اپنی مرضی سےکیں،فاروق ستار

ایم کیوایم کے ناراض رہنما شاہد پاشا نے رابطہ کمیٹی پردھواں دار الزامات لگائےتوفاروق ستار بھی میدان میں آئےاور صاف کہہ دیا کہ شاہدپاشا نے جو باتیں کیں انہوں نے اپنی مرضی سے کیں،انہیں اجلاس میں سمجھانے کے لیے بلایا تھا۔
پی آئی بی میں روٹھوں کو منانے کيلئےایم کیوایم رہنماؤں کااجلاس ہوا۔ اجلاس کےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئے فاروق ستارنےکہاکہ شاہد پاشاکوبہت سمجھایامگرانہوں نے کان نہ دھرے۔اس موقع پر فاروق ستارنےکہاکہ شاہد پاشا نے جو کہا اُسے نہیں مانتے،پاشا نےاپنی مرضی کی۔فاروق ستار نےمزیدکہاکہ بغیرثبوت کے الزمات لگانا مناسب نہیں،سنگین الزامات لگائیں گےتوآپ پربھی سوال اٹھیں گے۔ اس کےعلاوہ اجلاس میں ایم کیوایم کےسینیئررہنماء سرداراحمد پہنچے تاہم اندرصورتحال خراب ہوگئی۔
ایم کیوایم کے ایک اوررہنما روٹھ گئے
سرداراحمد غصےکی حالت میں باہرنکلے اوراُنہوں نے ميڈيا سے بات کرنے سے بھي انکار کرديا۔سرداراحمدکاکہناتھاکہ کوئي مسئلہ نہيں ہوا،ميٹنگ سے کچھ نہيں نکلا۔
متحدہ پھر سے متحد نہ رہی، نظریاتی گروپ نے انٹری دے دی
سماءکےرپورٹرنےاس موقع پران سے سوال کیاکہ کیاآپ الیکشن لڑرہے ہیں؟تو انھوں نےجواب دیاکہ میں ریٹائرہورہاہوں،الیکشن نہیں لڑوں گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ میٹنگ میں کیاہوا، اس بارےمیں نہیں بتاؤں گا۔