ایم کیوایم کے ایک اوررہنما روٹھ گئے

پی آئی بی میں ایم کیوایم کےروٹھوں کوماننے کے لیے اہم بیٹھک ہوئی ليکن اجلاس ميں نہ جانے ايسا کيا ہوا کہ ايم کيوايم کےسینیئررہنماءسيد سرداراحمد انتہائي غصے ميں باہر نکل آئے۔

ایم کیوایم میں مزید دھڑے بندیاں روکنےکےلیےرات گئے پی آئی بی میں ایم کیوایم کے دفترمیں اہم رہنماؤں کااجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم کیوایم کےسینیئررہنماء سرداراحمد پہنچے تاہم اندرصورتحال خراب ہوگئی۔

سرداراحمد غصےکی حالت میں باہرنکلے اوراُنہوں نے ميڈيا سے بات کرنے سے بھي انکار کرديا۔سرداراحمدکاکہناتھاکہ کوئي مسئلہ نہيں ہوا،ميٹنگ سے کچھ نہيں نکلا۔

سماءکےرپورٹرنےاس موقع پران سے سوال کیاکہ کیاآپ الیکشن لڑرہے ہیں؟تو انھوں نےجواب دیاکہ میں ریٹائرہورہاہوں،الیکشن نہیں لڑوں گا۔  انھوں نے مزید کہاکہ میٹنگ میں کیاہوا، اس بارےمیں نہیں بتاؤں گا۔

 

Sardar Ahmed

Tabool ads will show in this div