خواجہ آصف اورفردوس عاشق اعوان کو گرین سگنل مل گیا

لاہور ہائی کورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔

ایپلٹ ٹریبونل نے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ ٹریبونل نے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

اپیل کنندہ نے الزام عائد کیا تھا کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے درست ظاہر نہیں کیے۔

این اے72 سے پی ٹی آئی کی امیدوار فردوس عاشق اعوان کے کاغذات بھی درست قرار دے دیے گئے۔ کاغذات کی منظوری کے خلاف حلقے کے ووٹر کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

اپیل کنندہ کا موقف تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے کاغذات نامزدگی میں شادی اور بچوں کا خانہ پُر نہیں کیا جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل کا موقف تھا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق منظورکیے۔

KHAWAJA ASIF

elections 2018

Firdos Ashiq Awan

#GE2018

NA-73 Sialkot

Tabool ads will show in this div