صرف بھارت کو شکست دینے سے کام نہیں چلے گا، ورلڈ کپ جیتنا ہوگا، شہریارخان

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ صرف بھارت کی ٹیم کو شکست دینے سے کام نہیں چلے گا، قومی ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا تو کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعامات کا اعلان کیا جائے گا، کسی کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں سعید اجمل دستیاب ہیں، اسپنر فٹنس پر توجہ دیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہریار خان نے توقع ظاہر کی کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس لوٹے گی تاہم کھیل کو کھیل ہی سمجھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ اب کھلاڑیوں کی مزید انجریز نہیں ہوں گی تاہم کوئی انجری ہوئی تو سعید اجمل دستیاب ہیں، انہوں نے سعید اجمل کو فٹنس پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہمارے  فزیو تھراپٹس کے مطابق محمد حفیظ کم از کم 3 ہفتے تک نہیں کھیل سکتے، رواں برس ٹاپ 10 کرکٹ ٹیموں کا پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں تاہم 2 سے 3 سال میں انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آنا شروع ہو جائیں گی۔ سماء

oil tanker

Tabool ads will show in this div