آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات ، الیکشن میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

Jun 25, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Pm-COAS-ECP-On-Election-Isb-Pkg-25-06.mp4"][/video]

عام انتخابات کے پُرامن اور بروقت انعقاد کیلئے پاک فوج نے نگران حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کا یقین دلا دیا، وزیراعظم بھی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پُرعزم ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق فوج کی سکیورٹی مانگ لی۔

عام انتخابات کے بڑے معاملے پر شہر اقتدار میں بڑی بیٹھک ہوئی جس میں اہم فیصلے کیے گئے، نگران وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں شفاف اور پُرامن الیکشن کے بروقت انعقاد پر بات چیت کی گئی، جنرل قمر باجوہ نے فول پروف سکیورٹی سمیت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔

اس سے قبل انتخابی تیاریوں سے متعلق وزیر اعظم ہاؤس میں اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں پولنگ اسٹیشنزاوربیلٹ پیپرزکی چھپائی پر الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ دی ،چاروں نگران وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز،آئی جیز نے انتظامی معاملات اور سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا ۔

وزیر اعظم ناصر الملک کا کہنا تھا نگران حکومت کو الیکشن وقت پر کرانے کا مینڈیٹ ملا ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا ۔

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کے حوالے سے فوج کی مدد مانگ لی ، وزارت دفاع کو ارسال سمری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کراچی اور لاہور کے پرنٹنگ پریسز کی سکیورٹی ستائیس جون سے فوج کے حوالے کی جائے اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے ترسیل تک سارا عمل فوج کی نگرانی میں مکمل کیا جائے ۔

Election 2018

Gen Qamar Javed Bajwa

PM nasir ul mulk

Tabool ads will show in this div