ٹاس جیت جاتے تو ہرصورت بیٹنگ ہی کرتے،مصباح الحق

ویب ایڈیٹر:


ایڈیلیڈ  :  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹاس جیتا تو پھر ہر صورت پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

ٹاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے۔ عمر اکمل آج کےمیچ میں وکٹ کیپنگ کریں گے، جب کہ یونس خان اور احمد شہزاد اننگز کا آغاز کریں گے۔

مصباح کا مزید کہنا تھا کہ پانچویں بولر کی وجہ سے سرفراز احمد آج ٹیم میں شامل نہیں، مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں صہیب مقصود، احمدشہزاد اور سہیل خان شامل ہیں، اس کے علاوہ یونس خان، حارث سہیل اور یاسر شاہ بھی ٹیم میں شامل ہیں، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کےلیےاچھی ہے۔ سماء

Economy

sargodha

season

Tabool ads will show in this div