سیاحتی مقام نتھیا گلی میں سیاحوں کے مزے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/NATHIYA-GALI-RUSH-PKG-25-06-Mukkaram.mp4"][/video] [caption id="attachment_1171482" align="alignnone" width="640"] Source: Twitter/Haseeb Hassan PRNC[/caption]

پاکستان کے سیاحتی مقام نتھیا گلی میں سیاح گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈ کے مزے اڑانے یہاں پہنچ رہے ہیں۔

جون کے گرم مہینے میں ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد نے نتھا گلی کے حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

گھنے درخت، اونچے پہاڑ، چاروں طرف ہریالی اور قدرتی حسن سے مالا مال ایبٹ آباد کی وادی نتھیا گلی میں دور دور سے سیاح کھینچے چلے آتے ہیں۔

آسمان سے باتیں کرتی وادی میں کوئی چرغے کے مزہ اڑاتا ہے تو کوئی بار بی کیو سے پیٹ پوچا کر رہا ہے۔ بچے مختلف جھولوں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

یہاں آنے والے ہر پل انجوائے کرتے ہیں اور حسین لمحات کو یادگار بنانے کے لیے سیلفیاں بناتے ہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ خوب صورت وادی اور اسکے حسین موسم سے خوب لطف لیتے ہیں۔

tourist resort

Nathia Gali

Tabool ads will show in this div