دیر میں کمراٹ سمر اسپورٹس میلہ اختتام پذیر

دیر کے سیاحتی مقام حسن کی وادی کمراٹ میں تین روزہ کمراٹ سمر اسپورٹس میلہ رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
روایتی اور ثقافتی و علاقائی کھیلوں سے سیاح خوب لطف اندوزہوئے۔
اسپورٹس میلے میں مختلف کھیلوں مثلاً والی بال، کبڈی اور کرکٹ کے میچیز کھیلے گئے۔ روائتی کھیل سخے کے بھی دلچسپ مقابلے ہوئے۔
میلے کا انعقاد ضلع انتظامیہ نے کیا تھا۔ فیسٹیول میں کہیں ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہوتے دوستوں کی محفل جمی۔ تو کہیں مقامی افراد کے ساتھ سیاحوں نے بھی روایتی موسیقی پر رقص کیا۔
تین روزہ تقریب کے آختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورانعامات بھی تقسیم کیے گئے۔