شاباش سہیل خان ،سورماؤں کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی،نوجوان بولرکےگھرجشن کاسماں
اسٹاف رپورٹ :
ایڈیلیڈ : ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کےخلاف سہیل خان نے اپنا انتخاب درست ثابت کردکھایا۔ پانچ بلے بازوں کو پویلین روانہ کرکے سہیل خان نےبھارتی اننگ کو کسی حد تک محدود کیا۔
ایڈیلیڈ اوول میں بیٹنگ کے لئےسازگاروکٹ، بھارتی سورما رنزکا سیلاب لانے کےلئےپرجوش لیکن اننگز کی ابتدامیں سہیل خان کے سامنے ان کی ایک نہ چلی۔روہت شرما نےسراٹھانےکی جرات کی توپویلین واپسی کا بندوبست ہوگیا۔
بھارتی اننگزکےآخری حصےمیں بھی سہیل خان کے سامنےکسی کی نہ چلی، اوپر تلے بھارتی وکٹیں کھڑکاکر انہوں نےسنسنی پھیلادی۔ایک وقت میں وہ ہیٹ ٹرک کے قریب بھی پہہنچے لیکن کامیابی انکا مقدرنہ بن سکی۔ سہیل خان نےدس اوورز میں پچپن رنزدیئےجبکہ پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں، روائتی حریف کےخلاف بولنگ کا بوجھ اٹھانےوالےسہیل خان کی کارکردگی مدتوں یاد رہے گی۔ سماء