نقیب محسود کے اہل خانہ کا سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاج

نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کے دوران مقتول کے اہل اور جرگہ عمائدین نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم راو انوار کو جیل منتقل کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
کراچی سے سماء ٹی وی کے رپورٹر عرفان الحق کے مطابق راو انوار کے خلاف نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ نے ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور راو انوار کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ راو انوار صرف نقیب اللہ محسود کا نہیں بلکہ سیکڑوں افراد کا قاتل ہے۔ اس کو گھر میں رکھنے کے بجائے جیل منتقل کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ واضح رہے کہ عدالتی حکم پر ملیر کینٹ میں راو انوار کے گھر کو سب جیل قرار قرار دیا گیا ہے۔
SINDH HIGH COURT
RAO ANWAR
Fake Encounter
Naqeeb Mehsood
justice for Naqeeb
تبولا
Tabool ads will show in this div