ویرات اور شیکھر کی شراکت نے جیت کی بنیاد رکھی، دھونی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

ایڈیلیڈ : مہندرا سنگھ دھونی نے پاکستان کیخلاف فتح کو ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دے دیا، کہتے ہیں ویرات اور شیکھر کی شراکت نے جیت کی بنیاد رکھی۔ ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ روایتی حریف کیخلاف جیت ہمیشہ اہمیت رکھتی ہے۔

ورلڈ کپ کے پہلےميچ ميں پاکستان کیخلاف کاميابی پانیوالے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ٹيم کی مشترکہ کاوش سے فتح ملی، اب نظر اگلے ميچوں پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے بہت بہتر کارکردگی دکھائی، بلے بازوں کی کارکردگی جیت کی وجہ بنی، ویرات اور شیکھر کی شراکت نے پاکستان کے خلاف فتح کی بنیاد رکھی۔

ورلڈ کپ میں بھارت کی جانب سے پہلی سنچری بنا کر مین آف دی میچ قرار پانے والے ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کی جیت کے ساتھ شروعات نیک شگون ہے، پاکستان کیخلاف جیت ہمیشہ اہمیت رکھتی ہے، ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں فارم میں واپسی پرخوشی ہے۔ سماء

miandad