ڈیرن سیمی اور جان مونی پر جرمانہ

اسٹاف رپورٹ

نیلسن : ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور آئرلینڈ کے جان مونی پر آئی سی سی نے جرمانہ کردیا، غصہ دکھانے اور منہ بنانے پر دونوں کھلاڑی میچ فیس کے 30، 30 فیصد سے محروم ہوگئے ہیں۔

ورلڈ کپ میں غصہ دکھانا مہنگا پڑے گا، آئی سی سی نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا، بات نہ ماننے پر ڈیرن سیمی اور مونی پر جرمانہ ہوگیا، میچ کے 45 اوور میں مونی چھکا کھاکر چیخ پڑے، ڈیرن سیمی بھی میچ کے دوران منہ بناتے رہے، جملے کستے رہے۔

دونوں کی میچ فیس میں کمی کردی گئی، آئی سی سی نے 30، 30 فیصد رقم  سے محروم کردیا، ایک اور غلطی میچ کی پابندی لگوا سکتی ہے، اس لئے دونوں کھلاڑیوں کو احتیاط برتنا ہوگی۔ سماء

internet

prosecutors

Tabool ads will show in this div