غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، عامر سہیل کا ٹیم کو مشورہ
ویب ایڈیٹر
کراچی : سابق کرکٹر عامر سہیل کہتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آگے جانے کیلئے غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، ویسٹ انڈیز کے کچھ بیٹسمین خطرناک ہیں، آئرلینڈ کے اسپنرز اچھے ہیں، سوچ سمجھ کر بیٹنگ کرنی ہوگی۔
سماء کے ایکسپرٹ عامر سہیل نے ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وقت آگیا کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے، یونس کو اوپن کے بجائے چھٹے نمبر پر بھیجا جاتا تو ٹھیک تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم پوری تیاری کے ساتھ آئی تھی، دھونی خود چھٹے نمبر پر آئے، بھارت سے ہارنے پر پوری قوم کو دکھ ہے۔ سماء