فٹ بال ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پانامہ کو شکست دے دی، جاپان اور سینیگال کا میچ برابر
ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پانامہ کو ایک کے مقابلے میں چھ گولز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی جبکہ جاپان اور سینیگال کے میچ برابر رہا۔
راونڈ آف سکسٹین میں انگلینڈ کی سیٹ کنفرم انگلش ٹیم نے پہلا عالمی کپ کھیلنے والی پانامہ پر ذرا ترس نہ کھایا، فاروڈز کے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر بے رحم حملےکئے۔
آٹھویں منٹ میں اسٹونس نے اسکورنگ کا آغاز کیا، پھر 22ویں منٹ میں کین، 36 ویں منٹ میں لنگ گارڈ، 40 ویں منٹ میں اسٹونس اور ہاف کے آخری لمحات میں کین نے گول کرکے انگلینڈ کی برتری پانچ صفر کردی۔
دوسرے ہاف میں پاناما کے دفاع نے بہتر کھیل پیش کیا جس میں انگلش ٹیم صرف ایک گول داغ سکی جو کین نے اسکور کیا، یہ اُن کا ہیٹ ٹرک گول بھی تھا۔
کپتان ہیری کین کی ہیٹ ٹرک کی بدولت فٹ ورلڈ کپ کے گیارہویں روز انگلینڈ نے پاناما کے دفاع کو روندتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چھ گول سے فتح حاصل کی۔
گروپ جی سے انگلینڈ کے ساتھ بیلجیئم نے بھی اگلے راونڈ میں جگہ بنالی اور تیونس کے بعد پانامہ کا سفر بھی تمام ہوا۔
دوسرے میچ میں جاپان اور سینیگال کی ٹیمیں مدمقابل آئیں تو دلچسپ مقابلہ ہوا میچ دو دو گول سے برابر رہا ۔