عامر، آصف اور سلمان کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست مسترد

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں 3 کرکٹرز سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تها کہ کرکٹر محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ پر اسپاٹ فکسنگ اور یہ بات ثابت ہوچکی کہ ان کرکٹرز نے اثاثے بهی اسی کمائی سے بنائے ہیں، جسے ضبط کیا جانا چاہئے۔

عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ کرکٹرز کو بہت سزا مل چکی ہے، اب انہیں معاف کردیں، فاضل جج کا کہنا تها کہ یہ تینوں بچے نہیں کہ انہیں بار بار سزا دی جائے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ سماء

درخواست

مسترد

helps

oprah

inter

ضبط

Tabool ads will show in this div