افغان جنگجو کل بنگال ٹائیگرز کا شکار کرنے نکلیں گے

اسٹاف رپورٹ

ورلڈ کپ ميں اس بار ايک نئی ٹيم بھی پرفارمنس دکھائے گی، افغان ٹيم ورلڈ کپ ميں شرکت کرنیوالی 20ويں ٹيم ہوگی، پہلے ميچ ميں افغانستان کا مقابلہ بنگلہ ديش سے ہوگا۔

 انتظار کی گھڑياں ختم ہورہی ہيں، برسوں کی بے چينی چند گھنٹوں کی مہمان ہے، وہ وقت آنے والا ہے جس کا افغانستان نے برسوں انتظار کيا، اب افغان کرکٹرز بھی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے اسٹيج پر پرفارم کريں گے۔

افغانستان کا پہلا امتحان کل بنگلہ دیش سے ہوگا، افغان ٹيم کا تجربہ کم سہی، مگر دم خم کی کوئی کمی نہيں، تگڑا بولنگ اٹيک، بيٹسمينوں کی جارح مزاجی، بنگال کا جادو بے اثر کرسکتی ہے۔

بنگال ٹائیگرز کی بيٹنگ لائن تو خوب چلتی ہے، بس مسئلہ ہے تو بولنگ کا، حالات بتاتے ہيں کہ اصل مقابلہ افغان بولرز اور بنگالی بيٹسمينوں کے درميان ہوگا۔ سماء

demand

hong kong

Tabool ads will show in this div