ورلڈ کپ کرکٹ،بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ
ویب ایڈیٹر:
کینبرا : ورلڈ کپ کرکٹ کے سلسلے میں آسٹریلوی شہر کینبرا میں بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان میچ جاری ہے، بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوا، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا میچ ہے، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں ورلڈ کپ کا یہ میچ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے،بڑا اسکور کریں گے، دوسری جانب ورلڈ کپ کرکٹ میں یہ افغانستان کا پہلا میچ ہے۔ سماء