پی ٹی آئی خواتین کارکنان آپس میں لڑ پڑیں، 3خواتین زخمی

Jun 24, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/phadda-ex.mp4"][/video]

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی کارکنان وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر آپس میں ہی لڑ پڑی۔

مخصوص سیٹوں پر ٹکٹیں نہ ملنے پر پی ٹی آئی خواتین ونگ نے پی ٹی آئی وائس چیئرمیں پی ٹی آئی شاہ محمود نے گھر کے باہر دھرنا دے دیا، جہاں تحریک انصاف کی خواتین کے دو گروپوں میں تصادم، خواتین نے ایک دوسرے کو تھپٹروں سے مارا۔

ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پی ٹی آئی خواتین کارکنان لڑ پڑیں، ٹنڈے اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے باعث 3خواتین زخمی ہوئیں، تحریک انصاف کی نبیلہ بٹ بے ہوش ہو گئیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میرا خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹوں پر کوئی مداخلت نہیں، ان کا احتجاج جنوبی پنجاب کے صدر اسحاق خان کے گھر کے باہر ہونا چاہیے تھا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پی ٹی آئی کارکنان ٹکٹوں کي تقسیم پر عارف علوي کي رہائشگاہ کے باہر سراپا احتجاج ہيں۔

   

PTI

CLASH

Tehreek insaaf

Tabool ads will show in this div