ویسٹ انڈیز سے معرکہ، عامر سہیل کے گرین شرٹس کو مشورے

ویب ایڈیٹر

کراچی : سماء کے پروگرام مشن میلبرن کے تجزیہ کار عامر سہیل کہتے ہیں ویسٹ انڈیز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بیٹنگ میں چھوٹے چھوٹے اہداف کے ساتھ کھیلنا ہوگا، انہوں نے ٹاس جیتنے پر پہلے بیٹنگ کا مشورہ بھی دیا ہے۔

سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں چھوٹی ٹیموں کی کارکردگی متاثرکن ہے، گرین شرٹس کو آگے بڑھنا ہے تو خوف سے نکلنا ہوگا، پاکستانی بیٹسمین سنگل ڈبلز نہیں کررہے، بلے باز پریشر میں بیٹنگ نہیں کرپاتے، بہت زیادہ گیندیں ضائع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے بارے میں حتمی رائے نہیں دی جاسکتی، یہ دونوں ٹیمیں کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف ناصر جمشید سے اوپننگ کرانی چاہئے، انہیں ہوم ورک کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے، پاک ویسٹ انڈیز میچ میں ٹاس اہم ہوگا، ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنی چاہئے، 300 سے زائد رنز اسکور بورڈ پر سجانے ہوں گے۔ سماء

pregnant

misbah ul haq

videos

Tabool ads will show in this div