کرپشن مقدمات: زرداری کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، نیب

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی پانچ کرپشن مقدمات میں بریت کی مخالفت کر دی۔ نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، بری نہ کیا جائے۔ بریت کی درخواست پر حتمی دلائل کیلئے چوبیس فروری کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو، نیب کے ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چودھری ریاض نے آصف زرداری کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر تفصیلی جواب جمع کرایا۔ نیب نے سابق صدر کی درخواست مسترد کرنے اور ٹرائل جاری رکھنے کی استدعا کی۔

نیب کا مؤقف تھا کہ آصف زرداری کے خلاف ٹھوس شہادتیں موجود ہیں لہذا فرد جرم کی کاروائی سے قبل ملزم کو بری نہیں کیا جا سکتا۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ وہ حتمی دلائل میں نیب کی استدعا کا جواب دیں گے۔

عدالت نے سابق صدر کی بریت کی درخواست پر حتمی دلائل کے لیے چوبیس فروری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ سماء

کے

خلاف

boys

Tabool ads will show in this div