ووٹرز نے سیاستدانوں کا احتساب شروع کردیا

Jun 24, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/WR-Awami-Postmortem-Pkg-24-06-ZOHAIB.mp4"][/video] [caption id="attachment_1170127" align="alignnone" width="640"] Source: Reuters[/caption]

عوام کے ووٹ سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے اور عوام کے مسائل کو فراموش کرنے والے سیاستدان عوام کی عدالت میں کھڑے ہوگئے ۔

ملک کے مختلف حلقوں میں ناراض ووٹرز سیاستدانوں کے خلاف اپنی عدالت لگانے لگے ہیں۔ ان کا نعرہ ہے اعتماد کو پہنچی چوٹ، تو اب نہیں ووٹ۔

این اے 154 ملتان سے تحریک انصاف کے ممکنہ امیدوار اور سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کو حلقے کے عوام نے گھیرلیا ۔

این اے 197 میں پیپلزپارٹی رہنما سلیم مزاری اپنے بھانجے کی انتخابی مہم کیلئے پہنچے تو ووٹر لطیف مزاری نے اُنکی کارکردگی پر سوال اٹھادیے ۔

پی ایس 31 خیرپور میں عوام نے امیدوار نعیم کھرل کو گھیر کر نعرے لگائے۔ اور نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں بپھرے ووٹرز نے سابق وزیرداخلہ سہیل انور سیال کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔

لاڑکانہ میں ہی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو کا لاپتہ نوجوان کے لواحقین نے احتساب کیا۔

جبکہ کراچی کے علاقے لیاری میں پیپلز پارٹی کی ثانیہ ناز سے ووٹرز حساب مانگتے نظر آئے۔

ووٹرز کہتے ہیں کہ سیاستدان جان لیں یہ 2018 کے انتخابات ہیں اب عوام حساب لیں گے ۔

elections 2018

#GE2018