ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح کیلئے جان لڑادیں گے، مصباح کا عزم

اسٹاف رپورٹ

کرائسٹ چرچ : قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں بھارت سے شکست سے سبق حاصل کیا، ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ مشکل ضرور ہے لیکن کامیابی کیلئے پوری جان لڑا دیں گے۔

کیپٹن کول نے کہا کہ بھارت کیخلاف شکست سے ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا، پاکستان ٹيم باؤنس بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مصباح کا یہ بھی کہنا تھا کہ شکست سے سبق حاصل کیا جائے، غلطیوں کو دور کرلیا جائے تو فتح کی روٹھی دیوی کو منایا جاسکتا ہے، ویسٹ انڈیز سے میچ مشکل ضرور سہی لیکن کامیابی کیلئے آل آؤٹ جائیں گے۔

کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعید اجمل کی کمی محسوس ہورہی ہے لیکن اب موجود کھلاڑیوں سے ہی کام لینا ہوگا، بیٹسمیںوں کو کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ سینئرز کو کارکردگی سے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مثال پیش کرنا ہوگی۔

مصباح نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں شریک  ٹیموں کے درمیان بہت زیادہ فرق نہیں، محنت کے ذریعے کوئی بھی آگے نکل سکتا ہے۔ سماء

mac

internet

Tabool ads will show in this div