کرائسٹ چرچ،کالی آندھی نےتباہی مچادی،پاکستانی بلےبازبری طرح ناکام

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ کرکٹ کے اہم میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم ابتدائی اوور سے ہی سخت مشکلات کا شکار رہی، جب ابتدائی ہی میں بوگس کارکردگی سے پاکستان نے اپنے ابتدا کے چار بلے بازوں سے ہاتھ دھوئے۔ 4 اہم کھلاڑی صرف ایک رنز پرپویلین لوٹ گئے ہیں۔

پہلی وکٹ اوپنر ناصر جمشید کی گری اور اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتہائی تجربہ کار کھلاڑی یونس خان دوبارہ بغیر کسی رن کے انڈے پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد حارث سہیل کھیلنے آئے وہ بھی کوئی رن بنائے بغیر چلے گئے، اس کے بعد باری آئی احمد شہزاد کی جو صرف فقط ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان مصباح الحق7رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کالی آندھی کے سامنے پاکستانی ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام نظر آیا۔ ایک رنز پر پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اپنی ابتدا کی اہم چار وکٹیں گنوا دیں،پاکستان نےصرف ایک رن پر ابتدائی 4وکٹیں گنوانے کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا، اس سے پہلے زمبابوے کے خلاف کینیڈا کے 4رنز پر4کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ سماء

interference

آندھی

Tabool ads will show in this div