فیصل سبزواری کو کھری کھری سناناخاتون کو مہنگا پڑا

ایم کیوایم پاکستان میں قیادت کے علاوہ دیگراختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے۔ ٹکٹوں کی تقسیم پرپارٹی کی خواتین ارکان نے بھی سوالات اٹھا دیے۔ متحدہ نے تحفظات رکھنے والی خاتون کی پارٹی رکنیت ہی معطل کردی۔

گزشتہ روزعام انتخابات سے قبل ايم کيوايم کا پہلاجنرل ورکزاجلاس اس وقت بد نظمی کاشکارہوگیا تھا جب من پسند افراد کو ٹکٹس دینے کے معاملے پر صفيہ شاہ نامی پارٹی کارکن نے اسٹیج پر جا کر فيصل سبزواری کو کھری کھری سنا دی تھیں۔

ايم کيوايم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شکايات اور تنظيمی خلاف ورزی کی بنا پرصفيہ شاہ کی پارٹی رکنيت خارج کردی۔

معاملے پر موقف دیتے ہوئے رابطہ کميٹی نے کہا کہ مخالفين کي ايما پرتنظيم اور نظم وضبط کی مسلسل خلاف ورزيوں پررکنيت خارج کی گئی ہے۔

دھڑے بندیوں اوراندرونی اختلافات پر کے بعد ٹکٹوں کي تقسيم پر اختلافات اور احتجاج ايم کيوايم پاکستان کے لئے کسی چيلنج سے کم نہيں۔

MQM Pakistan

faisal sabzwai

elections 2018

General Workers Meeting

#GE2018

Tabool ads will show in this div