وزیراعظم کرکٹ بورڈکاگند صاف کرنےکیلئےآپریشن کلین اپ کریں،عامر سہیل برس پڑے

اسٹاف رپورٹ


کراچی : مشن ملبورن میں پاکستان کی شکست پر عامر سہیل نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بورڈ میں موجود کئی مستقل چہروں کو عامر سہیل نے کمیشن مافیا قرار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سابق کرکٹر عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے، جو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرے اسے باہر نکال دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، ٹیم بڑے ناموں سے نہیں جیتتی، پی سی بی کو مافیا چلا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک مافیا ہے پاکستانی عوام آنسو بہاتے رہیں گے، پی سی بی میں کمیشن کھانے والوں کا قبضہ ہے، 18سال سے پی سی بی پر مافیا کا قبضہ ہے، انتخاب عالم،سبحان احمد ، ہارون رشید بورڈ میں کمیشن کھاتے ہیں، انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کرکٹ بورڈسے گند صاف کریں۔ سماء

eid

trott

pregnant

fishing

glasses

Tabool ads will show in this div