ڈنیڈن،افغانستان کےدوسوتینتیس رنزکےتعاقب میں سری لنکاکومشکلات

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


ڈینڈون : ورلڈ کپ کرکٹ کے پول اے میں سری لنکا افغانستان کے خلاف مشکلات کا شکار ہے، دو سو تینتیس رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی تین وکٹیں گر گئیں، جب کہ اس نے اڑتیس رنز بنائے ہیں۔

ڈنیڈن میں کرکٹ کے عالمی میلے کا 12 واں میچ سری لنکا اور افغانستان کے مابین جاری ہے۔ ٹاس جیت کر آئی لینڈر کے کپتان نے افغانستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔


افغانستان کے ابتدائی بلے بازوں نے محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا۔ چونتیس کے مجموعہ پر نو روز منگل کی وکٹ گری، جو دس رنز بنا کر میتھیوز کا شکار بنے۔

اصغر استنکزئی اور سمیع اللہ شنواری کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں اٹھاسی رنز بنے۔ اصغر استنکزئی شاندار نصف سنچری کے ساتھ چوون رنز پر آوٹ ہوئے، وقفے وقفے سے افغانستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم پچاس ویں اوور میں دو سو بتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ملنگا اور میتھیوز نے تین تین اور سرنگا لکمل کے حصہ میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ سماء

میں

Tabool ads will show in this div