ورلڈ کپ کرکٹ،سری لنکا کی افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست

اسٹاف رپورٹ


ڈونیڈن : ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 232 رنز بنائے، جس کے جواب میں سری لنکا نے مقررہ ہدف چھ وکٹ‌ پر انچاسویں اوور میں‌ پورا کرلیا۔

دونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، افغانستان نے مقررہ اوورز میں 232 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، اصغر اسٹینکزئی نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، سمیع اللہ شنواری نے 38 رنز بنائے، جب کہ سری لنکن بولرز ملنگا اور میتھیوز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پریرا اور ہیرتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

سری لنکن بلے بازوں نے بیٹ سنبھالا تو مقررہ ہدف کے تعاقب میں اٹھارہ رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں، تھرامانے اور دلشان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، سنگا کارا نے صرف سات رنز اسکور کئے ، کرونا رتنے تیس رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے، افغانستان کی جانب سے حامد حسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دولت زدران اور شاہ پور زدران نے ایک ایک وکٹ لی۔ سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے نے شاندار سنچری اسکور کی، میتھیوز 47 اور پریرا 43 رنز کے ساتھ نمایاں‌ رہے۔ سماء

کی

چار

کو

سے

female

Tabool ads will show in this div