قومی ٹیم کی خراب کارکردگی، عوام اور میڈیا ذمہ دار ہے، نجم سیٹھی کی نرالی منطق

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : کيا ورلڈ کپ کے اگلے ميچز ميں بھی پاکستان کا حال بُرا ہونيوالا ہے؟ کيونکہ بگ تھری کيساتھ اسپيشل کچھڑی پکانے والے پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بتاديا کہ گرین شرٹس سے زیادہ امیدیں نہ لگائيں، سيانی چڑيا نے ٹيم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار بھی عوام اور ميڈيا کو ٹھہراديا۔

ٹیم کی پرفارمس نے تو کسی کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا، ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا میڈیا سے سامنا ہوا تو کنی کترانے کی خوب کوشش کی مگر پیچھا کرنے والے تھے کہ تھکنے کا نام نہیں لیا، سیٹھی صاحب کو ہی ہتھیار ڈالنے پڑے۔

ٹیم کی بری پرفارمنس نے نجم سیٹھی کی یاداشت بھی بھلادی، بولے کسی نے کرکٹ پر بات کی تو میں چلا جاؤں گا، پھر کہا کہ اسی ٹیم نے تین سال قبل ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا، موصوف کو یہ بھی یاد نہیں کہ پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009ء میں جیتا تھا۔ سماء

ODIs

میڈیا

Tabool ads will show in this div