علی ظفر کا میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

علی ظفر ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے، میشا شفیع  نے جھوٹے اور بے بنياد الزام لگائے، پاکستانی گلوکار نے گلوکارہ پر 100 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا۔

معروف اداکار و گلوکار علی ظفر ایک بار پھر گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف عدالت پہنچ گئے، پہلے قانونی نوٹس بھجوایا تھا، جواب نہ ملنے پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

علی ظفر نے ہراساں کرنے کے الزام پر ميشا شفيع کو قانونی نوٹس بھجوايا، جواب نہ ملنے پر ایڈووکیٹ خواجہ طارق رحیم کی وساطت سے سیشن کورٹ لاہور میں دعویٰ دائر کرديا۔

دعوے ميں علی ظفر نے مؤقف اپنايا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی۔

علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کيا جائے۔

Actor

ACTRESS

Ali Zaffar

Tabool ads will show in this div