زعیم قادری کے بعد ایک اور سابق وزیر کی بغاوت

زعیم قادری کے بعد ایک اور سابق وزير نے ن ليگ سے بغاوت کر دي ،ایم ڈی پاکستان ٹورازم چودھري عبدالغفور نے ن ليگ چھوڑنے کا اعلان کر ديا۔

سماء سے گفتگو میں چودھري عبدالغفور کا کہنا تھا کہ اداروں اور ايجنسيز کے خلاف مہم کا حصہ نہيں بن سکتا 28 سال وفا کي ليکن شريفوں نے28ہزار بار بے وفائي کي۔

ان کا کہنا تھا کہ ن ليگ پرویز مشرف کے ساتھيوں کي جماعت ہے، شريف برادران بادشاہ ہيں، ان کے سينے ميں دل نہيں۔

واضح رہے کہ آج ہی مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے منصب نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے دو اہم اور سنیئر ترین رہنما سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور زعیم قادری بھی آزاد حیثیت میں الکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں ۔

PML N

Zaeem Qadri

Tabool ads will show in this div