معین اور وقار، مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانا چاہتے تھے، شہریارخان کا انکشاف

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پی سی بی چیئرمین شہر یار خان باتوں باتوں میں کہہ گئے کہ چیف سلیکٹر معین خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس، مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانا چاہتے تھے، دونوں کو مشکل سے قائل کیا۔

دال میں کالا نہیں پوری دال ہی کالی نکلی، مصباح کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھانڈا پھوڑ دیا، ایک جانب کہتے ہیں ٹیم متحد ہے، ساری خبریں غلط ہیں، اسی مقام پر ہیں جہاں 1992ء میں تھے، آئندہ میچز جیتنے کیلئے ٹیم کو حوصلہ دیا، دوسری طرف یہ بھی کہہ گئے کہ مصباح الحق کو وقار یونس اور معین خان کپتانی سے ہٹانا چاہتے تھے، میں بڑی مشکل سے دونوں کو قائل کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ٹیم کی ہار کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام سمجھتی ہے ہم نے مقابلہ نہیں کیا، ٹیم شکست پر بے انتہاء شرمندہ ہے، ٹیم اسپرٹ برقرار ہے، کوئی گروپنگ نہیں، ماہر نفسیات سے بھی کھلاڑیوں کی مدد کیلئے بات کی، انشاء اللہ قومی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد احتساب ہوگا، معین خان کو کیسینو نہیں جانا چاہئے تھا، واقعے کی انکوائری شروع کردی، معین کیخلاف شواہد ملے تو ایکشن ضرور لوں گا، ہماری ون ڈے رینکنگ 7 ہے، اس نمبر کی ٹیم ایسا ہی کھیلے گی۔ سماء

Ayan Ali

season

oil tanker

Tabool ads will show in this div